ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

فردوس عاشق اعوان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےعملی اقدامات کےثمرات عوام تک پہنچناشروع چکے ہیں ، کھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں فروری میں کم ہوکر15.2 فیصدہوگئیں ، مارچ کے مہینے میں قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سی پی آئی کےمطابق خوراک کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنےمیں آئی، اشیائےخوردونوش کی قیمتیں فروری میں 12.4 فیصدکم ہوئیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی،عوام کو ریلیف دینے کیلئےپرعزم ہیں، شہری علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 13.4 فیصد (جنوری) سے کم ہوکر 11.2 فیصد (فروری) ہوگئیں۔دیہی علاقوں میں 16.3فیصد سے کم ہو کر 14.2 فیصد پر آچکی ہیں، وزیراعظم کےعملی اقدامات کےثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں جنوری میں19.5 فیصدتھیں ، کھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں فروری میں کم ہوکر15.2 فیصدہوگئیں، دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ڈبل سےسنگل ڈیجٹ میں آچکی ہیں، مارچ کے مہینے میں قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

یاد رہے افراط زرکی حالیہ اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ، رپورٹ میں بتایا گیا فروری میں افراط زرکی شرح کم ہوکر12اعشاریہ4فیصدپرآ گئی جبکہ جنوری میں افراط زرکی شرح 14اعشاریہ6فیصد تک پہنچ چکی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی13.4فیصدسےکم ہوکر11.2فیصداور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 14.2فیصدتک آگئی، رپورٹ میں کہا گیا اشیائےخورونوش میں افراط زرکی شرح 19.5 سےکم ہوکر15.2فیصد ہوگئی ، مہنگائی میں کمی کےلیےمزید اقدامات جاری ہے ،آئندہ ماہ مزید کمی متوقع ہے۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کومہنگائی میں ہرممکن حدتک مزیدکمی لانےکی ہدایت کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں