لاہور : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا علاج کیا جائےگا، اپوزیشن کے ہرعمل کا مناسب اور تسلی بخش رد عمل دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے دانشمندانہ فیصلوں سے معاشی اشاریے بہترہوئے، بہتر اشاریوں نے اپوزیشن کی پریشانی کو پاگل پن کی حدتک پہنچادیا، ایوان میں اپوزیشن اور ن لیگ بد معاشی بدحواسی عیاں کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے ملکی مفاد میں لئے گئے دانشمندانہ فیصلوں اور بہتر ہوتے معاشی اعشاریوں نے اپوزیشن کی پریشانی کو پاگل پن کی حد تک پہنچا دیا ہے۔ مقدس ایوان کے اندر اپوزیشن خصوصا ن لیگ کی مسلسل بدمعاشی اور غنڈہ گردی انکی بدحواسی کو عیاں کررہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 17, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معیشت بہتری کیجانب گامزن ، عوام دوست مقبول بجٹ پیش ہوا، بوکھلاہٹ کاشکاراپوزیشن محاذآرائی کرکےبجٹ بحث سے فرار چاہتی ہے، اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا علاج کیا جائےگا، اپوزیشن کے ہرعمل کا مناسب اور تسلی بخش رد عمل دیا جائے گا۔
بہتری کی جانب گامزن معیشت اور عوام دوست مقبول بجٹ پیش ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار اپوزیشن محاذ آرائی کرکے بجٹ پر بحث سے فرار چاہتی ہے۔ اسمبلی فلور پر ہاتھا پائی اور خواتین سے بدکلامی کرنے والوں کا ہر صورت علاج کیا جائےگا۔ اپوزیشن کے ہر عمل کا مناسب اور تسلی بخش ردعمل دیا جائےگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 17, 2021