بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دعا ہے نواز شریف جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کاسامنا کر سکیں، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دعا ہے نواز شریف جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کاسامنا کر سکیں، وزیراعظم نےانسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی مثال قائم کی، عمران خان کوہرانےکی کوشش کرنےوالے ان سےہارے اور آئندہ بھی ہاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کہا دعاگو ہیں، اللہ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور وہ جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کاسامنا کر سکیں، وزیراعظم نےانسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی مثال قائم کی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کےمشن پرکاربندہیں، آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کےلیےبڑے ایکشن سامنے آئیں گے اور معیشت کی بحالی کے ساتھ عوام کےلیے آسانیاں بڑھتی جائیں گی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عمران خان کوہرانےکی کوشش کرنےوالے ان سےہارے آئندہ بھی ہاریں گے، ایک طرف مافیاہے تو دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں۔

یاد رہے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ احتساب کو یرغمال بنانے کیلئے وزیر اعظم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، نواز شریف کوئی گولڈ میڈل یا ٹرافی جیت کر جیل میں نہیں گئے تھے، طویل مشاورت کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کابینہ نے فیصلہ کیا، مشاورتوں میں ن لیگ نمائندے بھی شامل تھے۔

معاون خصوصی نے کہا تھا کہ کسی بھی بیمار شخص کیلئے بہتر جگہ اسپتال ہوتی ہے گھر نہیں، حکومت نے نوازشریف کی صحت کیلئے سہولت دینے کا فیصلہ کیا، حکومت کی جانب سے ون ٹائم جانے کی سہولت دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں