لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن پروزیراعظم سرخروہوں گے اور سینیٹ میں ہم مطلوبہ سے زائد نشتیں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 31جنوری تک انہوں نے وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات کی، ان کا نوٹس میڈیا سے ملالیکن نوٹس ملیا ککھ نہ ہلیا، یہ لوگ حکومت پرنہیں ایک دوسرے پرعدم اعتماد کر رہے ہیں۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پروزیراعظم سرخروہوں گے، اپوزیشن کےرویے ان کے اندرکی کہانی بیان کریں گے، سینیٹ میں ہم مطلوبہ سے زائد نشتیں لیں گے۔
اپوزیشن کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ ان کی صفوں میں اختلاف ہے جوان کو لے ڈوبےگا، ان کے رنگ بدلتے بیانیے ان کو تباہ وبرباد کر دیں گے، جوکاز کے لیے جیتے ہیں وہ ہمیشہ عوام کےدلوں میں جیتےہیں اور ذات کےلیےجینے والے لندن کے محلوں میں رہتے ہیں، لندن کے محلوں میں رہنے والے عوام کے دلوں میں مرجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے کے اندر اچھے برے ہوتے ہیں دانستہ یا نادانستہ غلطی کی تحقیقات ہوں گی ، ہم حکومت کی ساکھ پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، عوامی نمائندہ عوام کے مزاج سمجھتا ہے، اسے عوام کی طاقت پریقین ہوتا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ لوگ زمین پرآچکےہیں اب یہ زیرزمین جائیں گے، قوم جانتی ہے کہ تاریخی یوٹرن کے بعد مولانا کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔