بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے: فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے اپنی منزل کی جانب توجہ مرکوز کر رکھی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مستقبل دیکھنے کے لئے سب سے پہلے اپنے پیروں کی طرف دیکھنا ہوگا.

فردوس عاشق نے کہا کہ ماضی میں ہماری ترجیحات وہ نہیں تھیں، جو ہونی چاہیے تھی، لیڈر مستقبل کی نسل کے لئے پلان کرتا ہے.

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ عمران خان شارٹ ٹرم پالیسی کے لئے کام نہیں کررہے، عمران خان کی پہلی ترجیحی فارن ریزرو بڑھانا تھا. ایسی کون سی حکومت ہےجوآئی ایم ایف نہیں گئی.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک کو اس گلے سڑے نظام سے نجات دلائیں گے،30 ہزار ارب قرضے اس حکومت کے حصے میں آئے، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتھا، ہم نے چیلنج قبول کیا.

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےایک اسٹریٹجی بنائی، پروفیشنل ٹیم کوساتھ لیا، 99 فیصد افراد ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، ہم جال پھینک کر پکڑنا نہیں چاہتے، ہم سب کوساتھ ملانا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں.

مزید پڑھیں: بلاول کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، عثمان ڈار کا ردعمل

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کواس وقت ضرورت قوم کی ہے، عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے، جس کے چہرے پر کرپشن کے داغ ہیں، اس کو یہ عمل ناگوار گزرتا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ نیب خود مختارادارہ ہے، ہم نے اسےغلامی سے آزاد کر دیا ہے، نیب کسی فرد کی خواہش کے تابع نہ ہو، بلکہ قانون کےتابع ہو.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان میں اداروں کو طاقت دی، ملک کا اصل حسن جمہور کے لئے کام کرنا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں