لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا محاذ پرجوبہترین حکمت عملی اختیار کی دنیا معترف ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت1کروڑ شہریوں کی انسدادکوروناویکسی نیشن کرچکی ہے، وزیراعظم نے کورونا محاذ پرجوبہترین حکمت عملی اختیار کی دنیا معترف ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 1 کروڑ شہریوں کی انسداد کورونا ویکسینیشن کرچکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے محاذ پر جو بہترین حکمت عملی اختیار کی پوری دنیا اسکی معترف ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 10, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک جانب قیمتی جانوں کا تحفظ ،دوسری طرف روزگار اور خوراک کی فراہمی ، پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے یقینی بنایا، ویکسین عمل کو مزید تیز ،بہتر کرتے ہوئے ویکسین لگا کر زندگیاں محفوظ بنائیں گے۔
ایک جانب عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ تو دوسری جانب روزگار اور خوراک کی فراہمی کو پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے یقینی بنایا۔ آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز اور بہتر کرتے ہوئے ہر شہری کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائینگی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 10, 2021
یاد رہے گذشتہ روز پاکستان نے ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کیا تھا ، اس موقع پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ افراد رجسٹریشن کر رہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا کے اثرات کم ہوئے، عوام سے اپیل ہے کہ پاکستانی ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کورونا ختم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا روزگار بچانا ہے۔