جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

‘وزیراعظم کی کورونا محاذ پر بہترین حکمت عملی کی پوری دنیا معترف’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا محاذ پرجوبہترین حکمت عملی اختیار کی دنیا معترف ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت1کروڑ شہریوں کی انسدادکوروناویکسی نیشن کرچکی ہے، وزیراعظم نے کورونا محاذ پرجوبہترین حکمت عملی اختیار کی دنیا معترف ہے۔

- Advertisement -

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک جانب قیمتی جانوں کا تحفظ ،دوسری طرف روزگار اور خوراک کی فراہمی ، پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے یقینی بنایا، ویکسین عمل کو مزید تیز ،بہتر کرتے ہوئے ویکسین لگا کر زندگیاں محفوظ بنائیں گے۔


یاد رہے گذشتہ روز پاکستان نے ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کیا تھا ، اس موقع پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ افراد رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا کے اثرات کم ہوئے، عوام سے اپیل ہے کہ پاکستانی ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کورونا ختم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا روزگار بچانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں