لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے ، وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے، اپوزیشن کے مطالبے کے بغیر وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے ، ماضی میں بدمست ہاتھی ایسی جرات توکیا اقتدار سے الگ ہونے کا سوچ نہ سکے۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے؛ اپوزیشن کے مطالبے کے بغیر وزیراعظم عمران خان آج پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرینگے۔ ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ ہولڈرز اور اقتدار کے نشے میں گم "بدمست ہاتھی” ایسی جرات تو کیا اقتدار سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہ سکے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 6, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج اعتماد کاووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور دو نہیں ایک پاکستان کےویژن کوعملی جامہ پہنانے کیلیے ایک نئے ولولے کے ساتھ مافیاز کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔
انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں نہ صرف کامیاب ہونگے بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم برقرار رہتے ہوئے کرپشن سے پاک دو نہیں ایک پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک نئے ولولے اور طاقت کے ساتھ مافیاز کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 6, 2021
دوسری جانب صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم جھپٹناپلٹنا پلٹ کرجھپٹنا کی عملی تصویر ہیں، وزیراعظم نے مشکل وقت میں غیرمعمولی فیصلہ کیاہے، پی ٹی آئی اقتدارمیں عوامی خدمت،نظام کی تبدیلی کےلیےآئی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پارلیمان اعتمادکےووٹ سےوزیراعظم کافیصلہ درست ثابت کریں گے ، اپوزیشن نےبائیکاٹ کااعلان کرکے غیرجمہوری اقدارکوفروغ دیا۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ، ارکان اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔