منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا بابا گرونانک یونیورسٹی سکھ برادری سےعمران خان کے ایک اوروعدے کی تکمیل ہے ، وزیراعظم کا بویا بیج مختلف مذاہب کیلئےہم آہنگی اوررواداری کاسایہ دارشجر بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ہوب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم آج بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیادرکھیں گے، یہ سکھ برادری سےعمران خان کے ایک اوروعدے کی تکمیل ہے، وزیراعظم نے کرتارپورراہداری سے بین المذاہب ہم آہنگی کا بیج بویا، یہ بیج مختلف مذاہب کیلئےہم آہنگی اوررواداری کاسایہ دارشجر بنے گا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج باباگرونانک یونیورسٹی کاافتتاح کریں گے، جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، باباگرونانک یونیورسٹی دیگر شعبہ جات میں مذہبی رواداری کابھی گہوارہ بنے گی۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج بابا گرو نانک یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوگئے ہیں، معاہدے کے تحت روز5ہزارسکھ یاتری کرتارپورآسکیں گے اور بغیرویزاگوردوارہ کرتار پور جاسکیں گے ، صبح سے شام تک روزانہ زائرین کو سہولیات فراہم کریں گے 20 ڈالر سروس چارجز لیے جائیں گے، سکھ یاتری صرف گوردوارہ تک جائیں گے اورواپس آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے،کوئی بیرونی امداد نہیں لی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں