پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ووٹ کوعزت دینے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کوعزت دیں:‌ فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کوعزت دیں.

ان خیالات کا اظہار  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں میڈیا چوتھا ستون ہے، میڈیا عمران خان کے آنکھ اور کان ہیں.

انھوں نے کہا کہ عمران خان، پی ٹی آئی اور  وزیراعلیٰ پنجاب ایک پیج پر ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں میڈیا کا کلیدی کردارہے، صحافی برادری کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا، مخالفین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف افواہوں کا بازار گرم کر رکھا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ووٹ لےکرمنتخب ہوئے ہیں، لہٰذا انھیں عزت دی جائے.

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے کرپشن نہ چھوڑی تو سندھ سے بھی صاف ہوجائے گی، فردوس عاشق اعوان

اسد عمر سے متعلق سوال پر انھوں نے کاہ کہ ہرمیدان میں ہرپلیئر سنچری نہیں کرتا، پلیئر صحیح ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات میدان ساتھ نہیں دیتا، حفیظ شیخ کی کارکردگی کی بنیادپر ان کو لایا گیا ہے، بیٹنگ آرڈرتبدیل کرناوزیراعظم کا حق ہے، وزیراعظم نےاپناآئینی حق استعمال کیا ہے، اسدعمرپی ٹی آئی کاوہ چہرہ ہے، جوعمران خان کے شانہ بشانہ رہا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوری پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پراظہاراعتماد کیا، پنجاب ہماراسب سے بڑا سیاسی محاذ ہے، نئی معاشی ٹیم کو وزیراعظم نےعوام دوست بجٹ کی ہدایت کی ہے، معاشی مسائل کےحل کیلئےعالمی معاشی فیس کی ضرورت تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں