بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، معاون خصوصی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہرمحاذپرشاطرانہ چالوں کامقابلہ کر رہے ہیں اورکرتےرہیں گے، جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے بغض پر بیانات دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا لیگی ترجمانوں کواپنےقائدکےپلیٹ لیٹس کےبجائے سیاست کی فکر ہے، آج ظل سبحانی کی صحت سےمتعلق دعاکی اپیل کیوں نہیں کی؟ آپ منتخب وزیراعظم پر تنقید کرکے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سےآگاہ نہیں ہیں، وزیراعظم نہ تو اپنے رفقاکے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں، جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے بغض پر بیانات دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں