اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا’’ڈیٹا فار پاکستان کا اجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، غریبوں کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات عمران خان کی وابستگی کا ثبوت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب وزیراعظم نے مسلسل جدوجہد سے اپنے مخالفین کو غلط ثابت کیا، عمران خان فرسودہ ،گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، کٹھن وقت سے ہم گزر آئےہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی جدوجہد مسلسل،محنت اور لگن سےہمیشہ اپنےمخالفین اورناقدین کوغلط ثابت کیا۔وہ فرسودہ اور گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں،کٹھن وقت سے ہم گزر آئےہیں۔2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 10, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فلاحی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں ، ایسی فلاحی ریاست جہاں وسائل امرا کے بجائے محروموں پرخرچ ہوں۔
وزیراعظم ایسی فلاحی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں جہاں وسائل امراء کی بجائے محروموں پر خرچ ہوں۔2/2
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 10, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کو مہمند تک پہنچاناعمران خان کے عزم کاواضح اظہار ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلباکو 50 ہزار اسکالر شپ ملیں گی۔
احساس کفالت پروگرام کو مہمند کے دور دراز علاقوں تک پہنچانا عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت اوردورافتادہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلباء کو پچاس ہزار سکالرشپ ملیں گے۔2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 10, 2020
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ’’ڈیٹافارپاکستان کااجرا‘‘ غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، پورٹل کے ذریعے غربت کی شرح کا درست تجزیہ ممکن ہو سکے گا۔
وزیراعظم کا احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل "ڈیٹا فار پاکستان کا اجراء”جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔اس پورٹل کے ذریعے ملک میں غربت کی شرح کا درست تجزیہ ممکن ہوسکے گا۔2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 10, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریبوں اور محروموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات عمران خان کی وابستگی کا ثبوت ہیں۔
غریبوں اور محروموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے یہ عملی اقدامات عمران خان کی پسے ہوئے طبقات سے وابستگی کا ثبوت ہیں۔2/2
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 10, 2020