لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ راوی سٹی کی بولی کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے ، اس پراجیکٹ سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نےملک کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنےکی کمرکس لی، راوی ریورسٹی پراجیکٹ سےلاکھوں نوجوانوں کوروزگارملےگا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوارمیں وسائل سےمالامال صوبےکواجاڑاگیا، ناقص پالیسی کےباعث چنددرباریوں کوفائدےپہنچائےگئے، لاہور پنجاب کادل ہےاس دل کی شریانیں بندکردی گئی تھیں۔
معاون خصوصی نے کہا وزیراعظم نےاس منصوبےکی ہرہفتےمیٹنگ کی نگرانی کی، راوی کنارے جوشہربسایاجارہاہےاسکی فنانشل بڈکواوپن کردیاگیا، ڈیولپمنٹ رائٹس قانونی تقاضوں کےتحت کامیاب بڈرزکودیاگیا، لاہورکیلئےخوشخبری ہےکہ راوی سٹی کی بولی کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راوی ریورپراجیکٹ انتہائی اہم ہے، اس پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، تبدیلی کی طرف سفر ہمیشہ مثبت رہتاہے۔
گذشتہ روز ہونے والی بارش کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کل آندھی طوفان سےکافی فیڈرزخراب ہوئے، سسٹم ،سٹری بیوشن کمپنیز کے ہرحال میں ریواؤل کی ضرورت ہے، سابقہ ادوارمیں منصوبوں میں کک بیک اورکمیشن تھا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر ٹرانسپورٹ سے چند دن قبل بریفنگ لی، میٹرو بس کا منصوبہ عوامی مفادمیں کیوں نہ ہوسکا، میٹرو منصوبوں سے جڑے شاہکار آپکے سامنے لائیں گے، یہ منصوبے آپ کی آئندہ نسلوں کیلئےقرضوں کابوجھ بننےجارہےہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ بسیں جوعوام کےپیسوں سےخریدی گئیں انہیں سڑکوں پرآناچاہئے، کوئی ایسی چیزجولاپرواہی کےزمرےمیں آتی ہے اسے دیکھا جائےگا، آپ کےاثاثوں کےپائی پائی کےہم امین بن کرحفاظت کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی محاذپرکامیابیاں حاصل کرنی ہیں اور آپ کےبچوں کےراستےکےکانٹےہم نےچننےہیں، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام یقینی بنانا ضروری ہے۔
شوگراسکینڈل سے متعلق معاون خصوصی نے کہا کہ شوگرمل مافیاکاکمیشن بنااورفائنڈنگ آئی ، فائنڈنگ پروزیراعظم نےعلی ظفرکوقانونی پہلو دیکھنے کی ہدایت کی، شوگراسکینڈل کی رپورٹ کافی بڑی ہےتھوڑاوقت چاہئےتھا، علی ظفرکی رپورٹ حقائق پرمبنی ہوگی۔