اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شہباز شریف صاحب، قانون آپ کی آمد کا منتظر ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے شہباز شریف صاحب، قانون آپ کی آمدکامنتظرہے، ٹی ٹیز اور پاپڑ والے کے  اکاؤنٹس  بھرنے کا جواب نہیں آیا؟مریم، والدگرامی اوربھائیوں کے تضادات پرمبنی انٹرویوز ہم نےنہیں چلوائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا شہبازشریف صاحب،قانون آپ کی آمدکامنتظرہے، امید ہے آپ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے، ٹی ٹیز اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹس بھرنے کا جواب نہیں آیا؟

فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا پاناما میں پوری قوم کے سامنے انکشافات ہوئے، مریم ، والدگرامی اور بھائیوں کے تضادات پر مبنی انٹرویوز چلے، تضادات پر مبنی انٹرویوز ہم نے نہیں چلوائے تھے۔

یاد رہے چند روز قبل بھی معاون خصوصی برائےاطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزا مقام سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں، انہوں نے مال کمایا، قوم اور معیشت نے ان سے صرف نقصان اٹھایا۔

مزید پڑھیں : لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا قومی خزانہ بے رحمی سے لوٹنے والے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ لاکرز، لانچیں، گھر، پاپڑ، ریڑھی اور فالودے والوں کے اکاؤنٹس نہ بھرے جاتے تو آج ملکی معیشت مستحکم ہوتی، ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں