اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان سے تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، طیب اردوان اور عمران خان کی قیادت میں تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان اور ترکی بےمثال دوستی کےبندھن میں بندھے ہیں، مذہب اورثقافت پرمبنی یہ رشتےدونوں ممالک کےعوام کےدل سےجڑےہیں، طیب اردوان اور عمران خان کی قیادت میں تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
پاکستان اور ترکی بے مثال دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ مذہب اور ثقافت پر مبنی یہ رشتے دونوں ممالک کے عوام کے دل سے جڑے ہیں۔رجب طیب اردگان اور عمران خان کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔ pic.twitter.com/2lHd7wA8b3
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 14, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ترک صدرکاپاکستان کےپارلیمان سےخطاب لازوال دوستی کامظہرہے، اسٹریٹجک شراکت داری سےمتعلق مشاورت کاچھٹااجلاس مزیدقربت کاباعث ہے، ترک صدرکادورہ تعلقات نئی بلندی پرلےجانےکاباعث بنےگا اور تجارتی وکاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
ترک صدر کا دورہ دوطرفہ معاشی و اقتصادی، تجارتی و ثقافتی روابط کو نئی بلندیوں پر لیجانے کا باعث بنے گا، تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
2/2— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 14, 2020
معاون خصوصی نے کہا کہ ترک قیادت کی جانب سے مسئلہ کشمیرپربھرپورحمایت حاصل ہے، پاکستان کےعوام کےدل میں ترک قیادت وعوام کےلئےخصوصی احترام ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر ترکی کے اصولی مؤقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور تائید وحمایت کے باعث پاکستان کے عوام کے دل میں ترک قیادت اور عوام کے لئے خصوصی احترام ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
2/1— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 14, 2020