اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس2019کا چھ دسمبرکو باقاعدہ نفاذ کرنے جارہے ہیں، یہ قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگِ میل ہے ، ملک اور باہر بسنے والے پاکستانی استفادہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا انفورسمنٹ وومن پراپرٹی آرڈیننس ترمیم کی کابینہ سے توثیق وزیراعظم کے خواتین کو بااختیار اور جائیدادمیں حصہ داربنانے کے عزم کی طرف ایک قدم ہے، خواتین کو طاقتور اور فعال کردار یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے۔
انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم کی کابینہ سے توثیق وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو بااختیار اور جائیداد میں حصہ دار بنانے کے عزم کی تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہے۔خواتین کو طاقتور اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو یقینی بنانا نئے پاکستان کا مشن ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 4, 2019
خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے، ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس 6دسمبر سے نافذ ہوگا ، قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگ میل ہے، دہائیوں سے زیر سماعت مقدمات دنوں میں نمٹیں گے۔
وزیراعظم عمران خان لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹس آرڈیننس2019کا چھ دسمبرکو باقاعدہ نفاذ کرنے جارہے ہیں۔یہ قانون ملکی تاریخ میں حق وراثت کے تعین میں سنگِ میل ہے۔دہائیوں سے زیرسماعت مقدمات دنوں میں نمٹیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 4, 2019
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک اور باہر بسنے والے پاکستانی استفادہ کریں گے۔
ملک اورملک سے باہردنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اس سے استفادہ کریں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 4, 2019