جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کاشت کاروں کے لیے سولر ٹیوب ویلز پروجیکٹ لا رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کاشت کار کا بوجھ شیئر کرنے کے لیے سولر ٹیوب ویلز پروجیکٹ لا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ فردوس عاش اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں کچھ کڑوی گولیاں نگلنا ہوں گی، معیشت سے جڑی چیزوں کے لیے گولیاں الگ اور سیاست کے لیے الگ ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عوامی احساسات کی ترجمانی کی ہے، ہم ان کڑوی گولیوں کو شوگر کوٹڈ کر رہے ہیں۔ گولیاں نگلتے وقت کڑواہٹ ہوگی لیکن بعد میں تکلیف سے نجات ملے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، سولر ٹیوب ویلز کا اقدام سب سے اہم ہے، ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا کاشت کار پر بوجھ بڑھا ہے۔ کاشت کار کا بوجھ شیئر کرنے کے لیے سولر ٹیوب ویلز پروجیکٹ لا رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر ریفارمز کے ذریعے کسان کا بوجھ شیئر کیا جا سکتا ہے، زراعت سے متعلق پالیسیوں میں اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان نے کہا کہ ماضی میں ایگری کلچر سیکٹر کو مسلسل نظر انداز کیا گیا، پاکستان کھانے پینے کی اشیا میں خود کفیل ہے۔ زراعت کی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

محبوب سلطان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر میں مختلف منصوبے لے کر آئے ہیں، چین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں بھی معاہدے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے 13 منصوبے شامل ہیں، 13 منصوبوں کے لیے 296 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پہلی حکومت ہے جس نے کاشت کاروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں