اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احسن اقبال عوام کو اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کرائیں، لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی اندر سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہیں۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی اوپر سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں لیکن اندر سے ان کے خلاف ہیں۔
احسن اقبال صاحب !عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں صلح کروائیں۔ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 16, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں، لہٰذا احسن اقبال عوام کو اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کرائیں، معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کیسے بھاشن دیتے ہیں؟ ان کو تکلیف یہ ہے کہ قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھارہی ہے، ذاتی معاشی ترقی سےفرصت ملتی توملکی معیشت کی بہتری کا سوچتے۔
ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چتے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 16, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مدرسے کے بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ایسےعناصر کے ساتھ نہ تو عوام ہیں اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانیدار ساتھ ہوگا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟ ان کے لیےصرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ موجود ہوں۔