لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلیٰ بزدار پر تنقید سے پہلےاپنے بارے میں سوچے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔
ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خائف ہے۔ پرچی شہزادے کو عوامی وزیراعلی عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے قائم علی شاہ اور اب مراد علی شاہ کی شکل میں سندھ کی عوام کو دی گئی سوغاتوں بارے سوچنا چاہئے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 5, 2021
معاون خصوصی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلیٰ بزدارپرتنقید کرنے سے پہلے اپنےبارےمیں سوچے،پرچی شہزادے کو پہلے قائم علی شاہ، مرادعلی شاہ جیسی سوغاتوں کےبارے میں سوچنا چاہئے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے خائف ہے۔
پانی کے معاملے پر سندھ حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں کررہی۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا کی جانب سے پانی کے معاملے پر جھوٹا اور بےبنیاد پراپیگنڈہ مسلسل جاری ہے۔ پنجاب بڑا بھائی ہے ہر صوبے کو سپورٹ کرینگے لیکن پنجاب کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 4, 2021
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی، سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی دوسروں پر ذاتی حملوں کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔