اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

مریم نواز نے آج اپنے والد کی بیماری پر سیاست کی ہے: فردوس عاشق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مریم نواز نے اپنے والد کی بیماری پر سیاست کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج ایک سزا یافتہ خاتون نے پریس کانفرنس کی، جس نے قطری خط سے شہرت حاصل کی تھی، اس راج کماری نے سب سے پہلے اپنے چچا کے خلاف نوحہ پڑھا، اب اس نے چچا کی میثاق معیشت کو مذاق قرار دے دیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا منی لانڈرنگ کرتا رہا، پاناما کے ذریعے اثاثے بنانے کی چوری سامنے آئی، جس کو ہم نے اپنا لیڈر چُنا وہ چور دروازے سے اپنے اثاثے بناتا رہا، اب ن لیگ 2 بیانیوں میں پھنس نہیں دھنس گئی ہے۔

- Advertisement -

فردوس عاشق نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے کہا تھا ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، آپ اور آپ کے نومولود لیڈر میں سیاسی بلوغت کی کمی ہے، آپ کی بجٹ کے خلاف تحریک سیون اسٹار گھر جاتی امرا ہی میں دم توڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  میاں نواز شریف کو انصاف دلانے تک آخری حد تک جاؤں گی: مریم نواز

انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج جان بوجھ کر پریس کانفرنس کی، قطری کا پاکستان آنا ان کو ناگوار گزرا، مریم نواز نے آج قومی اداروں پر حملے کیے، لیکن یہ نہ بھولیں آپ کی سزا ختم نہیں ہوئی، آپ ضمانت پر ہیں، آپ جرائم پیشہ خاتون ہیں، عدالت نے بری نہیں کیا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے لیے سرمایہ کار ملک بنانے جا رہے ہیں، امیر قطر پاکستان کے لیے خصوصی سرمایہ کاری پیکج لے کر آ رہے ہیں، امیر قطر کا دورہ وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب قطر کا نام آتا تھا تو ساتھ ہی قطری خط کا بھی تاثر تھا، قطری خاندان کے ساتھ مخصوص خاندان کا بھی ذکر آتا، ماضی میں تعلقات ذاتی ہوتے تھے لیکن آج ایسا نہیں ہے، پاکستان کو دنیا کے لیے پر کشش ملک بنانے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں