لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں شکست کو قبول کرنے میں ن لیگ کو کچھ وقت لگے گا، شکست قبول کرنے کے بعد مریم کے ہوش ٹھکانے لگیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایسے جھوٹ بیان کرتی ہیں کہ بھول جاتی ہیں سامنے قومی ادارے ہیں، ایسی سیاسی اداکاری کی جاتی ہے ہر روز پٹارے سے نیا جھوٹ ایجاد کیا جاتا ہے، سیاست کے ںشے میں یہ لوگ قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز مودی کےساتھ رشتےداری کونبھانےکی بھرپورکوشش کرتی ہیں، ایسےہی آج ایک نیاشوشہ جعلی راجکماری نےچھوڑاہے، مریم نوازنےڈسکہ کےالیکشن کوملکی اداروں کیساتھ جوڑنےکی کوشش کی،۔وزیر آبادمیں جیتےہیں تووہاں کہتےہیں شفاف الیکشن ہوگیا،ڈسکہ میں شکست ہوئی ہےتوکہتےہیں یہاں دھاندلی ہوئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان نےڈسکہ میں ن لیگ کوذہنی دھچکاپہنچایاہے،دھاندلی لیگ نےاپنی ٹیم کی نائب کپتان مریم نوازکومنتخب کیا،ان کا کاکام ہی دھاندلی زدہ بیانات دیناہے،دھاندلی لیگ اورعمران خان کامیچ چل رہاہے،عمران خان نےایک یارکرمارکردھاندلی لیگ کےبیانیےکوکلین بولڈکردیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکہااخلاقی جرات ہےتوآئین دوبارہ الیکشن کیلئےتیارہیں، ن لیگ کی جانب سے3بجکر 37منٹ پردرخواست دی گئی، 337 پولنگ اسٹیشن پ۰ر ن لیگ کو کوئی دھاندلی نظر نہیں آئی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ڈسکہ میں ماضی میں ن لیگ نے 40 ہزار سے زائد ووٹوں سے الیکشن جیتا تھا، اس بار ڈسکہ میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا، یہ ثابت کرتاہےعوام نےعمران خان پراعتمادکااظہارکیاہے۔