جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو 1122 کی موٹرسائیکل ایمبولینس چلائی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات اور سینئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان سیاست کے ساتھ کھیل اور دیگر منفرد کام کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے سیاسی میدان کے ساتھ کھیل کے میدان میں جب اپنا رنگ دکھایا تو انہوں نے گورنر پنجاب کو آؤٹ کیا اور جب وہ کراٹے ماسٹر بنیں تو بھرپور طاقت سے ٹائلز توڑنے کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کردیا اور جب فٹبال کو کک ماری تو سب دیکھتے ہی رہ گئے۔

یہ سارے کام انہوں نے گزشتہ سال یعنی 2020 میں کیے، آج نئے سال 2021 کے پہلے روز فردوس عاشق اعوان نے موٹرسائیکل ایمبولینس چلانے کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کا بھرپور قوت کا مظاہرہ، ویڈیو سامنے آگئی

پی ٹی آئی رہنمافردوس عاشق اعوان نے  ریسکیو 1122 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شرکت کی اور اختتام پر موٹرسائیکل  ایمبولنس پر بیٹھ گئیں۔

انہوں نے موٹرسائیکل کو اسٹارٹ کیا اور اسے احتیاط کے ساتھ آہستہ آہستہ چلانے کی بھی کوشش کی۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’میں کوئی بھی کام کرسکتی ہوں، اگر مریم نواز زخمی ہیں تو انہیں بھی ریسکیو کرنے کو تیار ہوں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں