اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن میں غوطے کھانے والی ن لیگ اعمال کے بھنورمیں پھنس چکی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عوام کے مال چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگالی ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں۔
کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے۔عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے۔عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتے؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 20, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے، سیاسی گراؤنڈ کے 12ویں کھلاڑی فضل الرحمان کشتی کیسے پار کریں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ جوخود باہر ہوں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے؟۔
موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے۔سیاسی گراؤنڈ کے بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے؟جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 20, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔
ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں۔نئے پاکستان میں ادارے بااختیار اور قانون ما فیا کے چنگل سے آزاد ہو چکا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 20, 2019