منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کرتارپور راہداری احترام اوربرداشت کا پیغام دے رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرتارپورسکھ برادری کے لیے مقدس مقام ہے، سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا تہہ دل سے احترام ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری احترام اور برداشت کا پیغام دے رہی ہے، راہداری کا منصوبہ مختلف عقائد میں ہم آہنگی کے فروغ کا سبب بنے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ قومی پرچم میں سفید رنگ اتنا ہی عزیز ہے جتنا سبز رنگ ہے، پاکستان اوردنیا بھرمیں اقلیتوں کےحقوق کے لیے وزیراعظم پرعزم ہیں۔

کرتارپور راہداری کا افتتاح 11 نومبر کو پر وقار تقریب میں کیا جائے گا، ذرائع

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر پاکستان کا امن پسندی اور بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری پر جاری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ، کرتارپورراہداری پرجاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ نے کرتارپورکھولنے سے متعلق اپنا ہوم ورک تیزکردیا، کرتارپورراہداری کا افتتاح11 نومبرکو پروقارتقریب میں کیا جائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی باباگرونانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں