اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے باعث پیپلزپارٹی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی، بلاول صاحب! آپ کے اپنے گھرمیں عوام نے آپ کومسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی کےمسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آگئی ہے، کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔
پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 17, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کرپشن کے باعث پیپلزپارٹی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی، بلاول صاحب! آپ کے اپنے گھرمیں عوام نے آپ کومسترد کردیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے اپنی سرپرستی، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرنگرانی انتخاب جعلی نہیں کہیں گے۔
بلاول صاحب ! آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا۔ امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 17, 2019
لاڑکانہ ضمنی انتخابات، پی پی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پی پی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے میدان مارا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے معظم علی 31 ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔