اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار قانون پرعمل درآمد ہونے جارہا ہے، ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایف بی آر کی ایڈجیوٹنگ اتھارٹی بے نامی ٹرانزیکشنز میں چیئرمین، ممبران تعینات اور بے نامی زونز میں ٹیکس کمشنرز مقرر کر دیے گئے ہیں۔
ٹیکس کمشنر بے نامی زون کراچی نے سندھ کے معروف سیاسی خاندان کی بے نامی جائیدادوں اور حصص کی بے نامی قانون کے تحت اٹیچمنٹ(Attachment) کردی ہے۔یہ اقدام ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کی جھلک ہے۔ pic.twitter.com/QJiqSF5TxG
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 2, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکس کمشنر بے نامی زون کراچی نے سندھ کے معروف سیاسی خاندان کی بے نامی جائیدادوں اور حصص کی بے نامی قانون کے تحت اٹیچمنٹ کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی، تاریخ میں پہلی بار قانون پر عمل درآمد ہونے جارہا ہے جس سے ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہوگا۔
اب کوئی چیز بے نامی نہیں رہے گی۔تاریخ میں پہلی بار قانون پر عمل درآمد ہونے جارہا ہے جس سے ملک میں کالے دھن کا دور ختم ہوگا۔ ایف بی آر کی ایڈجیوٹنگ اتھارٹی بے نامی ٹرانزیکشنز میں چیئرمین، ممبران تعینات اور بےنامی زونز میں ٹیکس کمشنرز مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 2, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ اقدام ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کی جھلک ہے۔
ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو قید ہوگی، کمشنر ایف بی آر
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیف کمشنرلارج ٹیکس یونٹ محمد نصیربٹ کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے کو 7 سال تک قید ہوگی۔