بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ہرفورم پرمظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی اپنے سیاہ اقدام سے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کے اندرونی معاملے کے دعوے پرضرب ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا، وکالت تنازعہ یواین قراردادوں اورکشمیریوں کی رائے کے مطابق حل کے لیے ہوگی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہٹلر نے ایک نسل کو اپنے ظلم اور بربریت کی بھینٹ چڑھایا، خاکم بدہن مودی اسی طرح کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی اپنے سیاہ اقدام سے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے، مذموم عزائم کا آغاز مودی نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گیارویں روز بھی کرفیو جاری ہے، مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ بدستور منقطع ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں