اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص دنیا میں ابھر کرسامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فرودس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا کا رات کا خطاب پیپلزپارٹی اورن لیگ سے مایوسیوں کا اظہار تھا، پہلےدن کہا تھا یہ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا کریں گے؟۔
مولانا کا رات خطاب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے دلبرداشتہ رویے اور مایوسیوں کا اظہار تھا۔پہلے دن کہا تھا کہ یہ لوگ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا نبھائیں گے؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 6, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی یواین میں تاریخی تقریر نے مذہبی کارڈ بیانیہ پنکچرکر دیا، وزیراعظم کی تاریخی تقریرسے دھرنے کے مقاصد زمین بوس ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں، سازش میں ناکام ہوچکے ہیں، انتخابات میں مسترد عناصرمینڈیٹ کی توہین اورجمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں۔
مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں۔ آپ سازش میں ناکام ہوچکے ہیں۔عام انتخابات میں ریجیکٹ ہونے والے جتھے کی صورت حقیقی عوامی مینڈیٹ کی توہین اور جمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں-
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 6, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں، سازش میں ناکام ہوچکے ہیں، انتخابات میں مسترد عناصرمینڈیٹ کی توہین اورجمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتارکر دیکھیں تو پتہ چلے گا پاکستان تنہائی کا شکارنہیں ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص دنیا میں ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔
سیاسی تنہائی کا شکار مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آرہا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 6, 2019