اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سےمالی مشکلات کا شکارغریب افراد کا علاج ممکن ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا نصب العین عام آدمی کا بلند معیار زندگی دیکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ، احساس پروگرام غریبوں کو خوشحالی پرگامزن کرنے کا اظہار ہے، صحت کارڈ سے ملک میں ایک کروڑ 5 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔
"صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام ” وزیراعظم عمران خان کی محروموں،غریبوں اور بے کسوں کا ہاتھ تھامنے اور انہیں سماجی و معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عملی اظہار ہیں۔عمران خان عام آدمی کے ساتھی ہیں، اس کا معیار زندگی بلند دیکھنا ان کا نصب العین ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 22, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں 7لاکھ 20ہزارتک کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔
یہ دونوں پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔بیماری سے بڑھ کر کوئی بےبسی نہیں ہوتی،صحت کارڈ سے ان غریبوں اور ناداروں کا علاج ممکن ہورہا ہے جو اپنے مالی حالات کے پیش نظر ہسپتالوں کا رخ نہیں کر پاتے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 22, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صحت کارڈ سے مالی مشکلات کا شکارغریب افراد کاعلاج ممکن ہو رہا ہے، احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کوغربت سے نکالنا اورعدم مساوات کا خاتمہ ہے۔