سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں سیالکوٹ صنعتی ترقی کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے صنعت کو ترقی دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 2لاکھ 26ہزارصنعتی یونٹ قائم ہیں، 56ہزارغیرفعال ہیں، ای اوبی آئی میں صرف63 ہزار500 یونٹ رجسٹر ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں اداروں میں اب تک روابط اورمعلومات کا فقدان ہے، ای اوبی آئی میں رجسٹریشن اداروں میں کام کرنے والوں کا حق ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صنعت کا چلنا ملک کی معیشت کے لیے بہت ضروری ہے، صنعت نہ چلنے سے مہنگائی اور بےروزگاری بڑھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صنعت کاروں کو سہولت دینے کے اقدامات کیے ہیں، وزیراعظم نے صنعتوں میں انسپکٹرلیس رجیم کا اقدام کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکسٹائل پاکستان کی صنعت میں ماتھے کا جھومررہا ہے، ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو15 ارب ڈالرکا ہدف دیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پرکاروباری آسانی کا نظام ٹیکسٹائل میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت نےجب معیشت سنبھالی تو سب سے بڑا چیلنج دیوالیہ ہونےسے بچنا تھا، حکومت نے جب معیشت سنبھالی تو سب سے بڑاچیلنج دیوالیہ ہونے سے بچنا تھا۔