ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

وقت دورنہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک دہائی بعد اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک دہائی بعد اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے، وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی۔

سعودی خام تیل کی سہولت ،اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کارجحان برقرار

سعودی خام تیل کی سہولت، جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی اور روپے کی قدر سے پاکستان کے معاشی فرنٹ پر استحکام آگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرہیڈ انڈیکس میں کاروبار کے دوران نو سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 2.73 فیصد اضافے سے پینتیس ہزار تین سو چھیالیس پوائنٹس پرآگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھاردے گا، پاکستان کےعوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکرگزارہوں، اس سے پاکستان کی ادئیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہترہوگی۔

مشیر خزانہ نے بتایا تھا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھاردے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں