پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ملک میں انتشار نہ ہو، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ملک میں انتشار نہ ہو، غیر یقینی صورت حال کا دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ریاست کو چیلنج اور ڈنڈا بردار فورس کسی صورت قبول نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر پرعالمی برادری کی توجہ ہے، ایسے وقت میں فضل الرحمان کا احتجاج مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹائے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ملک میں انتشار نہ ہو، غیر یقینی صورت حال کا دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کے لیے احتجاج کررہے ہیں، فیصل واوڈا

اس سے قبل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں بتاؤں گا کہ احتجاج اوراس کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کاحق ہے لیکن اس احتجاج کا مقصد کیا ہے وہ تو بتائیں، ریاست کے اندر ریاست نہیں بننے دیں گے، ڈنڈا بردار فورس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں