اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدارکے بغیر نہیں گزار سکتے؟، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والےکس منہ سے مڈٹرم الیکشن کی بات کر رہے ہیں؟۔
اپنے دور میں میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں؟یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 30, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدارکے بغیر نہیں گزار سکتے؟، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے، اب انہیں 4 سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقتدارکی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیررہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔
2
اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 30, 2019
اپوزیشن اراکین نے بجٹ کو پاس نہ ہونے کی ناکام کوشش کی، فردوس عاشق اعوان
یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ کو پاس نہ ہونے کی بہت کوشش کی، یہ پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین بجٹ سیشن تھا۔