اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان دوستی، اعتماد اور محبت دونوں کے درمیان ترقی اور خوشحالی کا نیا دروازہ ثابت ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوالالمپور کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مہاتیر محمد اور وزیر اعظم عمران خان مل کر دونوں ممالک میں دوستی، اعتماد، محبت، تعاون اور اشتراک عمل کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دوستی، اعتماد اور محبت پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ترقی اور خوشحالی کا نیا دروازہ ثابت ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کاکوالالمپورکا دورہ تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔وزیراعظم مہاتیر محمد اوروزیراعظم عمران خان مل کر دونوں ممالک میں دوستی،اعتماد،محبت،تعاون اوراشتراک عمل کانیاباب لکھ رہے ہیں۔یہ دوستی،اعتماداورمحبت پاکستان اورملائیشیاءکےدرمیان ترقی اورخوشحالی کا نیادروازہ ثابت ہوں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 4, 2020
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں وزرائے اعظم امت مسلمہ اور اسلام کے ترجمان بن کر دنیا میں ابھرے ہیں، امت سمیت پاکستان اور ملائیشیا کے عوام کے لیے یہ دو طرفہ اشتراک عمل خوشخبری کے مترادف ہے۔
دونوں وزراءاعظم امت مسلمہ اور اسلام کے ترجمان بن کر دنیا میں ابھرے ہیں۔ امت سمیت پاکستان اور ملائیشیاءکے عوام کے لئے یہ دوطرفہ اشتراک عمل خوشخبری کے مترادف ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 4, 2020
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا میں ہیں جہاں ان کی ملاقات ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ہوئی۔
اس دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ، مذاکرات میں تجارت، معیشت اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔