لاہور: صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تعریف وہ ہے جو غیر بھی کریں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔
تعریف وہ جو غیر بھی کریں!!!
سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے سراہ رہے ہیں@UsmanAKBuzdarhttps://t.co/D2diAmgSlC— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 9, 2020
اس سے قبل گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
مشیر اطلاعات نے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ اب ہماری بہن بیٹیاں کسی بھی وقت پولیس سے مدد اور تحفظ لے سکیں گی۔