اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کو ایک تحریک کی شکل دی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام شروع کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کو مخاطب کیا۔
اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سعید غنی صاحب آپ کی لاعلمی پر افسوس ہے، قوم کا مال لوٹنے اور جھوٹے اعداد و شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085 ارب ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.4 فیصد زیادہ ہے۔
سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے۔قوم کامال لوٹنے اورجھوٹے اعدادو شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085ارب ہے جوپچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 13, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ درآمدات کی تعداد 21 فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2 فیصد، 34 فیصد اور 25.6 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے ٹیکس آسان ایپ متعارف کروایا گیا۔
درآمدات کی تعداد21فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2فیصد ، 34فیصد اور 25.6فیصد اضافہ ہوا ۔ سمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرایا گیا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 13, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کو ایک تحریک کی شکل دی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر کام شروع کیا۔
عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کوایک تحریک کی شکل دی اورٹیکس نظام میں اصلاحات پرکام شروع کیا۔ایف بی آرکے پورٹل پرلوگوں کے سفر,زمین کے لین دین،ودہولڈنگ اورگاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسرہیں۔
2/1— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 13, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے پورٹل پر لوگوں کے سفر، زمین کے لین دین، ود ہولڈنگ اور گاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسر ہیں۔ اس سال 105 ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے، پچھلے سال 36 ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔
اس سال 105ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے۔ پچھلے سال 36ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔
2/2— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 13, 2020