اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کل دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی عوام آپ کا شکریہ کہ آپ نے کشمیر کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔
مظفرآباد آزاد جموں کشمیر اور پاکستان کی عوام آپ کا شکریہ کہ آپ نے کشمیر کے حق میں اپنی آواز بلند کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 14, 2019
معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا اور خصوصی آرٹس کمیونٹی آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنی موجودگی سے یہ احساس دلایا ہے کہ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا اور خصوصی آرٹس کیمونٹی آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنی موجودگی سے یہ احساس دلایا ہے کہ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 14, 2019
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔#KashmirSolidarityJalsa
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 14, 2019
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تاریخی جلسے سے خطاب کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ نریندر مودی کو یہاں سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بزدل انسان ہی کشمیریوں پر ظلم کرسکتا ہے، نریندر مودی نے کشمیریوں کو 40 دن سے گھروں میں بند کر رکھا ہے۔
عمران خان نے کہا تھا کہ نریندر مودی سے کہتا ہوں جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی ایسا نہیں کرسکتا، دلیر انسان کبھی عورتوں اور بچوں پر تشدد نہیں کرسکتا۔ جتنا ظلم کرنا ہے کرلیں نریندر مودی آپ کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کےعوام میں موت کا خوف ختم ہوچکا ہے، مودی جو مرضی کرلے کشمیری عوام کو شکست نہیں دے سکتا۔