اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام وزیر اعظم عمران خان کی محروم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ محبت، وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے عوامی ’احساس‘ کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ احساس پروگرام اب لیہ میں شروع کیا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس آمدن پروگرام سے پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کی مدد ہوگی، ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں احساس ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے عوامی’ احساس‘کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔احساس پروگرام اب لیہ میں شروع کیاجارہا ہے۔احساس آمدن پروگرام سے پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کی مدد ہوگی،ان کے معیارزندگی کو بہتر بنانے میں احساس ایک اہم سنگ میل ثابت ہورہاہے۔
2/1— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 21, 2020
انہوں نے کہا کہ احساس صحت مند اور روشن معاشرے کا بنیادی عنصر ہوتا ہے۔ یہ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کی محروم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ محبت، وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔
احساس صحت منداور روشن معاشرے کابنیادی عنصر ہوتا ہے۔
2/2— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 21, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ غریبوں کے روزگار کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب عملی قدم ہے، 15 بلین روپے بجٹ کے اس پروگرام سے 1.45 ملین افراد مستفید ہوں گے۔
یہ پروگرام عمران خان کی محروم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ محبت، وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔یہ غریبوں کے روزگار کے لئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب عملی قدم ہے۔15 بلین روپے بجٹ کے اس پروگرام سے 1.45 ملین افراد مستفید ہوں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 21, 2020
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 23 اضلاع کی 375 دیہی یونین کونسلوں میں اس پروگرام کا آغاز، گراس روٹ سطح پر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور خوشحالی منتقل کرنے کے عمران خان کے وژن کا آئینہ دار ہے۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے تحت زرعی آلات، مویشی چنگچی رکشہ باڈی اور چھوٹے کاروبار کرنے کے آلات شامل ہیں۔
پاکستان کے 23 اضلاع کی 375 دیہی یونین کونسلوں میں اس پروگرام کا آغاز گراس روٹ کی سطح پر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور خوشحالی منتقل کرنے کے عمران خان کے وژن کا آئینہ دار ہے۔اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے تحت زرعی آلات،مویشی چنگچی رکشہ باڈی اورچھوٹے کاروبارکرنے کے آلات شامل ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 21, 2020