جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ملک میں کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری، جبکہ پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری: فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں جبکہ دوسری طرف ان حالات میں بھی پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے، خدارا! عوام اور ملک پر رحم کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 160 ہوچکی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے 2 ہزار 945 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 98 ہزار 191 ہوگئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ روز 18 ہزار 198 کرونا وائرس ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 654 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 22 افراد جاں بحق ہوئے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں جبکہ دوسری طرف ان حالات میں بھی پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے، خدارا! عوام اور ملک پر رحم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کرونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے، مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کے لیے درد نہیں۔ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھ چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چوروں کا ٹولہ منفی سیاست کے لیے عوام کی زندگی داؤ پر لگا رہا ہے، پی ڈی ایم کی سیاہ کاریاں عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہیں، ان عناصر نے اپنے ادوارمیں کرپشن کر کے منہ پر کالک ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاہ کار آج اپنے کرتوت چھپانے کے لیے ملکی ترقی پر سیاہی ملنا چاہتے ہیں، 22 کروڑ پاکستانی لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن الٹی بھی ہو جائے تب بھی سیدھی طرح لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں