لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں انسانی ترقی پر خرچ کرنے کے لیے کثیر رقم مختص کی گئی ہے، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے میدان میں بزدار حکومت انقلاب برپا کرنے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرپٹ اپوزیشن کی تمام تر گیدڑ بھبھکیوں کے باوجود وفاق اور پنجاب کا عوام دوست بجٹ منظور ہوگیا۔
نااہل اپوزیشن کی راہیں جدا جدا ہوچکی۔یہ اسمبلی میں بھی متفق نہ ہوسکے۔انکو صرف اپنی چوری بچانے کی فکر ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج پنجاب اسمبلی میں اپنی تقریر میں عوامی نمائندوں اور عوام کے سامنے بدلتے ترقی کرتے پھلتے پھولتے پنجاب کا نقشہ فارمولا اور روڈ میپ پیش کریں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 30, 2021
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں انسانی ترقی پر خرچ کرنے کے لیے کثیر رقم مختص کی گئی ہے، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے میدان میں بزدار حکومت انقلاب برپا کرنے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نااہل اپوزیشن کی راہیں جدا جدا ہوچکی، یہ اسمبلی میں بھی متفق نہ ہوسکے۔ ان کو صرف اپنی چوری بچانے کی فکر ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا خاتمہ ہو رہا ہے، عثمان بزدار آج پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندوں اور عوام کے سامنے بدلتے، ترقی کرتے اور پھلتے پھولتے پنجاب کا نقشہ، فارمولا اور روڈ میپ پیش کریں گے۔