تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

"عثمان بزدار پر طنز کرنیوالے عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ کریں”

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں حکومت سندھ پر تنقید کی اور کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت کبھی پانی کے معاملے پر جھوٹا پروپیگنڈا کرتی ہے تو کبھی بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے، یہ ہتھکنڈے سندھ کی ترقی کیلئے وفاقی اقدامات میں رکاوٹوں کی کوششیں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے الزام عائد کیا کہ مراد علی شاہ کارکردگی میں ناکامی پرجھوٹ کا سہارا لے رہےہیں اور سیاسی منظرنامےپر زندہ رہنےکی کوشش کررہےہیں، صوبائی خود مختاری کا راگ الاپنے والوں نےخود مختاری کےنام پر لوٹ مار کی۔

فردوس عاشق نے کہا کہ سندھ پر مسلط حکمرانوں نے شہری و دیہی علاقوں کو یکساں تباہ کیا، عثمان بزدار پر طنز کرنیوالے عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ کریں، کپتان کی قیادت میں جاری ترقی کا سفر اپوزیشن کو قبول نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -