اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رضا باقر اعلیٰ اداروں سے فارغ التحصیل اور قوم کا قابلِ فخر سپوت ہیں۔
مشیر اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ڈاکٹر باقر رضا کو گورنر اسٹیٹ بینک لگنے پر خوش آمدید کہا گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان نے بیان دیا کہ اعلیٰ اداروں سےفارغ التحصیل رضاباقرقابل فخرسپوت ہیں اور وہ عمران خان کے ساتھ معاشی محاذ پر پہنچے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ باقر رضا آئی ایم ایف سےاستعفیٰ دےکرپاکستان کی خدمت کےلیےآئے، عمران خان کےنئےپاکستان میں صلاحیت کی قدرکی جاتی ہے جبکہ اپوزیشن چاہتی ہےذہین پاکستانیوں پر ملازمتوں کے دروازےبندکردیے جائیں۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر رضا باقر تین سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات، نوٹی فکیشن جاری
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب وہ دور ختم ہوگیا کہ جب بھائی وزیراعلی،بھتیجاکارمختار، بیٹی نائب وزیراعظم ،سمدھی وزیر خزانہ ہوا کرتا تھا، اب باصلاحیت لوگ وزیراعظم کے شانہ بشانہ نظر آئیں گے کیونکہ ہر ایک فرد ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کا خواہش مند ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹر باقر رضا کی تعیناتی پر سوالات اٹھانے والوں سے پوچھا کہ ’’ ملک کو مسائل میں دھکیلنےوالےطارق باجوہ کےجانےپر اس قدر افسردہ کیوں ہیں۔؟ یاد رہے کہ ڈاکٹر باقر آئی ایم ایف کے لیے کام کررہے تھے تاہم حکومت نے انہیں گزشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔