The news is by your side.

Advertisement

جہانگیر ترین کے بیان پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جہانگیر ترین کے سوالات پر کہا کہ جہانگیر ترین کے تحفظات ہوسکتے ہیں لیکن وزیراعظم قانون کی عمل داری چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جہانگیر ترین کے شکووں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین بھی رولز آف لاء پر یقین رکھتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم قانون کی عمل داری چاہتے ہیں اور ان کےلیے عوامی مفادات ہی اولین ترجیح ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کوئی ورغلا نہیں سکتا، وزیراعظم عمران خان اپنے اور وزارت عظمیٰ کے فیصلے خود کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر خان ترین بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ پرایک نہیں،دو نہیں 3ایف آئی آردرج کی گئی ہیں، انہیں سب شوگر ملزمیں سےصرف جہانگیرترین نظرآیاہے؟

جہانگیرترین نے سوال کیا کہ کیاآپ کاکیس اتنا کمزورہے کہ آپ کورٹ میں بات نہیں کرتے؟ میڈیا میں میرے خلاف گند اچھالتے ہیں، یہ انتقامی کارروائی کی وجہ کیا ہے؟ ایک سال سے مجھ پریہ شوگرکمیشن چل رہاہے، ایک سال سے چپ ہوں ،دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیلاجارہا ہے ؟

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سےانصاف مانگ رہےہیں ، جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے، اس کوبےنقاب کیاجائے، عمران خان ان عناصر کوبے نقاب کرسکتے ہیں، مجھےخان صاحب سےدورکردیاگیاہے۔

جہانگیرترین مزید کہا دس سال پارٹی کے لیے خون پسینہ ایک کیا، میرے جانے سے تحریک انصاف کو بھی نقصان پہنچے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں