اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

‘کرتارپور راہداری امن، آشتی اور محبت کی راہداری ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے ، گروگوبندسنگھ کےجنم دن کی شاندار تقریب کا بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گردوارہ کرتارپورمیں گروگوبندسنگھ کےجنم دن کی شاندار تقریب ہوئی، تقریب کاشاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کہنا تھا کہ سیکڑوں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن چہرے کی آئینہ دار ہے، یہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، تقریب میں مختلف مذاہب کےافرادنےشرکت کی، سکھوں سےاظہار یکجہتی بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کاثبوت ہے۔

خیال رہے گذشتہ سال9 نومبر کو  وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا  افتتاح  کیا تھا ،  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں