بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اپوزیشن اراکین نے بجٹ کو پاس نہ ہونے کی ناکام کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بجٹ کو پاس نہ ہونے کی بہت کوشش کی، یہ پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین بجٹ سیشن تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پہلی بارایک ہزارکٹ موشن پیش کرنےکا موقع دیا گیا۔

اپوزیشن نے ایک ہزارکٹ موشن وار کیے، بجٹ سیشن میں اپوزیشن کوبہت وقت دیا گیا،بلاول بھٹو کی چیخ وپکار سے ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے بجٹ پڑھا ہی نہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اپنا ٹیکس ہدف پورا کرتا ہے تو صوبائی حکومتوں کو فائدہ ہوگا، شاھد خاقان عباسی کا دور پاکستان پر ناگہانی آفت تھی، ان کے دور حکومت میں ملک سے کھلواڑ کیا گیا اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا،  انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ بلڈوز نہیں بلکہ پارلیمانی طریقے سے منظور کرایا،جمہوریت مضبوط اور پارلیمنٹ کا تقدس بحال ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ میں دو مختلف بیانیے ہیں، شہباز شریف کی وجہ سے3ماہ تک پارلیمانی کمیٹیاں نہیں بنیں، خواجہ آصف اور رانا تنویر نوازشریف کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں، نواز شریف جیل سے ان کی ڈوریاں ہلارہے ہیں۔

اپوزیشن ارکان نے صبح سے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا، اپوزیشن والے تو پروڈکشن آرڈر پرخوش گپیوں میں مصروف تھے، اپوزیشن والےآئے اوراپنا ٹی اے ڈی اے لے کر چلے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں