بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی سب جیل قراردی جاچکی ہے، فردوس شمیم نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ کو وفاقی بجٹ میں 31 فیصد اضافے سے رقم مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس کراچی میں فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی سب جیل قراردی جاچکی ہے، ہوسکتاہے کابینہ وہاں رہنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو وفاقی بجٹ میں 31 فیصد اضافے سے رقم مل رہی ہے، پھر وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت پیسے نہیں دیتی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مرادعلی شاہ نے کہا سیلزٹیکس جمع کرنے کا اختیارسندھ کودیں، ذوالفقارعلی بھٹو نے کہا تھا سیلز ٹیکس اسلام آباد میں جمع ہوگا۔

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہوگیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چیمبر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

سیکرٹری سندھ اسمبلی نے اسمبلی چیمبر کو سب جیل قرار دیے جانے کی تصدیق کردی آغا سراج درانی کو جیل سے اسپیکر چیمبر منتقل کردیا گیا۔

نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ رواں سال 20 فروری کو نیب کراچی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتارکیا تھا۔ آغاسراج درانی پر سندھ سیکریٹریٹ کے فنڈزمیں خوردبرد کا بھی الزام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں