کراچی: فردوس شمیم نقوی کو وفاق میں اہم ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے، ایسے میں پی ٹی آئی ایم پی ایز نے نیا اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ایم پی ایز نے حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے بلال غفار کو پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فردوس شمیم نقوی 18 جنوری کو اپنے منصب سے استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرائیں گے، انھیں وفاق میں اہم ذمے داری دیے جانے کا امکان ہے۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ سے اپوزیشن لیڈر کے نام پر حمایت کی درخواست کی جائے گی۔