اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےشہبازشریف الجھن کا شکار ہیں ، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں؟
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گذشتہ روز قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا شہبازشریف الجھن کا شکار ہیں، وہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں توان کے اپنے سیاسی انتہاپسند ان کے پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں۔
شہباز شریف صاحب کنفیوژن کا شکار ہیں۔وہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے اپنے سیاسی انتہاء پسند ان کے پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 20, 2019
فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا ان کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کاخطاب ہے،وہ ایک طرف میثاق معیشت کی پیش کش اور دوسری جانب حکومت نہ چلنے دینے کی جذباتی دھمکی دیتے ہیں۔
ان کی ذہنی کشمکش کا ثبوت ان کا خطاب ہے۔ ایک طرف میثاق معیشت کی پیشکش اور دوسری جانب حکومت نہ چلنے دینے کی جذباتی دھمکی دیتے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 20, 2019
انھوں نے مزید کہا انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں؟ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔
انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں؟ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 20, 2019
گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عمران خان اورپاکستان لازم وملزوم ہیں، قوم نے دو خاندانوں کی غلامی کولات مارکرعمران خان کوچنا۔ پاکستان سیاسی تجربہ گاہ بنارہا۔
دوخاندانوں کی باریاں لگیں پارلیمنٹ کویرغمالی ٹولے سے نجات دلانا ہوگی، قوم کومبارک ہوشہبازشریف بالکل ٹھیک ہوگئے، جس کی کمرمیں تکلیف ہووہ ڈھائی ڈھائی گھنٹے لیکچر نہیں دیتا۔
خیال رہے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تین گھنٹے تک تقریر کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں طویل ترین تقریرکا ریکارڈ بنا ڈالا تھا۔