جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کروں گی۔ پیپلزپارٹی کی سابق وزیر اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

Firdouse-

یاد رہے فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں تاہم دونوں اطراف سے انہیں غیر مقدقہ بھی قرار دیا گیا تھا۔

Firdouse-1

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور اسمبلی کا حصہ بنی تھیں، پی پی نے ان کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کا عہدہ بھی تفویض کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں