کراچی : شہرقائد کےعلاقے شیرشاہ میں واقع کیمیکل گودام میں لگی آگ پر فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیرشاہ میں کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا، گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوآپریشن میں فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ فائربریگیڈ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پایا، کم وسائل کے باوجود محکمہ فائربریگیڈ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ محکمہ فائربریگیڈ کوجدیدآلات سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔
کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہرقائد میں آئی آئی چندریگرروڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پر فائربریگیڈ، پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا تھا۔
کراچی: فیکٹری میں لگی آگ نے فائربریگیڈ کی خامیاں عیاں کر دیں
یاد رہے کہ رواں سال 5 جولائی کوکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فوم فیکٹری میں لگنے والے آگ نے سب جلا کر خاکستر کر دیا تھا، آگ پر ساڑھے بارہ گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا تھا۔